پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں 435 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق بازارِ حصص میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا ہے۔

ہفتے بھر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 435 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 333 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1471 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 80 ہزار 16 ، جبکہ کم ترین سطح 79 ہزار 262 رہی۔

بازارِ حصص میں ایک ہفتے میں 3.03 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 76 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 65 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 542 ارب روپے ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

ہم باز نہیں آتے!!

حرف ناتمام…زاہد نویدzahidnaveed@hotmail.com یادش بخیر …یہ زمانہ 1960 کا جس کے حوالے سے آج بات ہوگی۔ یہ دور ایوب خاں کے زوال اور بھٹو ...