بیوی کو دن میں 100 سے زیادہ گمنام کالز کرنا جاپانی شہری کو مہنگا پڑگیا

Sep 14, 2024 | 13:38

ویب ڈیسک

جاپان میں پولیس نے حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک دن میں 100 سے زیادہ مرتبہ گمنام فون کرنے والے  ایک 38 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق یہ شخص فون پر کوئی بات نہیں کرتا تھا بلکہ بیوی تنگ آکر فون رکھ دیتی تھی۔


جاپان کے ہائیوگو پریفکیچر کی 31 سالہ خاتون اماگاسکی کو دس جولائی سے اجنبی فون کالز وصول ہونا شروع ہوئے اور فون کرنے والا شخص خاتون کے فون رکھنے تک کوئی بات نہیں کرتا تھا۔

ایسا متواتر ہفتوں تک ہوا کیونکہ یہ کالز ایک گمنام نمبر سے آتے تھے اس لیے خاتون انھیں بلاک بھی نہیں کرسکتی تھی، زیادہ تر دنوں میں اسکے پاس درجنوں کالز آئیں لیکن کبھی کھبی فون کرنے والا ایک دن میں 100 سے زیادہ بار فون کی گھنٹی بجاتا تھا۔ 

خوش قسمتی سے رات کے وقت یا جب وہ اپنے شوہر کے فون پر ویڈیو گیمز کھیل رہی ہوتی تو فون کی گھنٹی نہیں بجتی، جس کی وجہ سے  بالآخر اس نے اس پراسرار کال کرنے والے کے بارے میں سوچاق کہ وہ کون ہو سکتا ہے!!

آخر کار 31 سالہ خاتون نے پولیس سے رجوع کیا تاکہ وہ اس معمے کو حل کرنے میں اس کی مدد کرے۔

تفتیش کے بعد پولیس نے خاتون کے خدشات کی تصدیق کی اور اس کے شوہر کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔ 

جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے اپنی بیوی کو ایک مہینے سے زیادہ عرصے تک عجیب فون کالز کے ذریعے کیوں ہراساں کیا، تو اس نے جواب دیا کہ وہ اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے، یہ کالز اس کی محبت کا ثبوت ہیں۔

مزیدخبریں