کوئی قانون سازی جو فرد واحد کیلئے ہو وہ نہیں مانیں گے: اسد قیصر

Sep 14, 2024 | 16:50

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کوئی قانون سازی جو فرد واحد کیلئے ہو وہ نہیں مانیں گے، ابھی تک آئینی ترمیم یا پیکیج کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

آئینی ترامیم پر پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ چھپ کر آئینی پیکیج اور ترامیم لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرآئینی ترامیم کی جا رہی ہیں وہ بھی چپکے سے کر رہے ہیں، ایوان میں باقاعدہ لے کر آئیں، اس پر بحث ہو تاکہ علم ہوکہ اس میں کیا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں پارلیمان مضبوط ہو، اس پر کوئی تجویز آئی تو مشاورت کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی کو اغواء کر کے زور و ذر سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں دشواری ہوئی تو سارے فیصلے روڈ پر ہوں گے۔

مزیدخبریں