امریکہ میں آگ بھجانے والوں نے تقریباً 1 لاکھ 90 ہزار لیٹر پانی آگ بھجانے کے لیے استعمال کیا۔ یہ معاملہ اس وقت درپیش ہوا جب 'ٹیسلا' کا بنا ہوا ٹرک تباہ ہوگیا۔ یہ بات حکومتی ادارے نے بتائی ہے۔
کیلیفورنیا میں ٹرک کو لگنے والی اس آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز نے ٹرک کی بیٹری کو ٹھنڈا کرنے کی خاطر ایئر کرافٹ بھی استعمال کیا۔ تاکہ آگ پر جلدی قابو پایا جا سکے اور علاقے میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔اس امر کا اظہار قومی مواصلاتی تحفظ بورڈ (این ٹی ایس پی) نے جاری کردہ اپنے بیان میں کیا ہے۔ یہ آگ بھجانے کا معاملہ اس وقت درپیش ہوا جب 'ٹیسلا سیمی' کو 19 اگست کو ایک حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ جب وہ کیلیفورنیا کے قریب سفر کر رہا تھا۔'سیمی ٹرک' 'ٹیسلا' کا ملازم چلا رہا تھا۔ جس کا تعلق لیور مور کیلیفورنیا سے تھا۔ٹیسلا' کا بنا ہوا یہ ٹرک ایک موڑ مڑتے ہوئے درخت میں جا لگا۔ جوکہ ایک ڈھلوان سے پہلے تھا اور جس کے نیچے مزید کئی درخت تھے۔ تاہم ڈرائیور مکمل طور پر محفوظ رہا۔جبکہ ٹرک کی بیٹریوں کو آگ لگ گئی۔ جس کے لیے فائر فائٹنگ کرنے والے اہکاروں کی ضرورت پیش آگئی۔'این ٹی ایس پی' کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 50 ہزار گیلن پانی جو ایک لاکھ نوے ہزار لیٹر کے برابر ہے، آگ کے شعلوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال میں لایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران ایک ہوائی جہاز سے بھی مدد لی گئی۔واضح رہے کیلیفورنیا کے جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں، خصوصاً موسم گرما میں۔ بعض اوقات یہ تباہی لاتے ہیں اور بعض اوقات زیادہ خطرناک ہو جاتے ہیں۔ٹیسلا' کے ٹرک کو آگ لگنے کے بعد تقریباً 15 گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ بھجانے والے اہلکار ٹرک کی بیٹریوں کو ٹھنڈا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جس کے نتیجے میں آگ کو آس پاس میں پھیلنے سے روکا جا سکا ۔