لاہور کے ماڈل روڈ پر لوڈر رکشوں کا داخلہ بند

 شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر لاہور کے ماڈل روڈ پر لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے بتایا کہ لوڈر رکشے کو مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ،مین بلیوارڈ گلبرگ،کینٹ سمیت دیگر ماڈل روڈز پر داخلے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، آہنی راڈ، سریا، ٹی آئرن، بانس و دیگر اشیا، باڈی سے باہر سامان لوڈ کرنے پر چالان کی بجائے پرچہ ہوگا۔ 

آہنی سامان سے لدھے رکشوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ دیگر شہریوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے، 11ہزار سے زائد لوڈر رکشوں کو چالان ٹکٹس،روک تھام کیلئے اب سخت اقدام اٹھانا ہوگا۔عمارہ اطہر نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اب چالان نہیں، پرچہ ہی کٹے گا،ڈرائیور کیساتھ ساتھ رکشہ مالک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے۔ انہوں نے اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس بھی کینسل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی رکشہ مالک، ڈرائیور مقررہ حد اور لوڈ سے تجاوز نہ کرے۔علامہ اقبال روڈ، جی ٹی روڈ، فیروزپور روڈ، ملتان روڈ، شاہدرہ پر خصوصی ناکہ جات قائم، لوڈر گاڑیوں کی ہیڈ و بیک لائیٹس، ریفلیکٹرز، انڈیکیٹرز کو بھی خصوصی چیک کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلک حادثات کے پیش نظر ایسی وہیکلز کیخلاف سخت کریک ڈان کرنا ہوگا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سرکل افسران کی نگرانی میں اضافی 08سینئر وارڈنز اور 24 وارڈنز بھی تعینات ہیں ، موثر کریک ڈائون کیلئے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی

ای پیپر دی نیشن