میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے دانشورمثبت کردارادا کرکے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تنازعات کے حل میں مددگارثابت ہو سکتے ہیں ۔

Apr 15, 2010 | 19:12

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں بھارت کے سابق وزیرخارجہ جسونت سنگھ نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پرمیاں نواز شریف نے کہا کہ  جسونت سنگھ کی مثبت سوچ اورغیر جانبداری کی وجہ سے انہیں دونوں ممالک میں عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی سیاسی قیادتیں دیرینہ مسائل کے حل کے لئےعوامی جذبات کو بھی مدنظررکھیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں مضبوط اور پائیدار امن کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوارتعلقات بہت ضروری ہیں۔ اس موقع پر جسونت سنگھ نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے دو طرفہ مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ  مثبت اور قابل عمل تجاویز دی گئی ہیں، ان کے دور حکومت میں کشمیر سمیت دیگر مسائل پر قابل قدرپیش رفت ہوئی۔  اس موقع پرجسونت سنگھ نے نواز شریف کو اپنی کتاب بھی پیش کی۔ 
مزیدخبریں