یہ افسوسناک واقعہ گوجرانولہ کے تھانہ کوٹ لدھا کے علاقے شاہ جمال میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں ملزم کی سات سالہ بیٹی مہوش ، پانچ سالہ زارش اورچار سالہ مبرش شامل ہیں۔ ملزم یونس کو شبہ تھا کہ اسکی بیوی کے اپنے دیورکے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اوراس کے چھ بچوں میں سے یہ تین بچیاں اس کے چھوٹے بھائی کی اولاد ہیں ۔ رات گئے ملزم نے ان تینوں بچیوں کو گلے میں باری باری پھندا ڈال کرقتل کیا ۔ تیسری بچی کی چیخ سن کرگھرمیں موجود دیگر افراد اٹھ کھڑے ہوئے جس پرشورمچ گیا اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ باقی تین بچے دوسرے کمرے میں سوئے ہونے کے باعث محفوظ رہے ۔ ملزم یونس جو جوتے بنانے کا کام کرتا ہے نے گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دماغ پرخون پرسوار تھا اوراس نے بچیوں کو قتل کرکے زیادتی کی ہے ۔ بچیاں بے گناہ تھیں جن کو ناحق قتل کیا ہے ۔ خدا مجھے معاف کرے۔