وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اٹھارہویں تریم کی منظوری پر پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی کو مضبوط کرنے کا رواج ختم ہوگیا

اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ جمہوریت نے تہتر کا آئین بحال کر دیا، اب کسی کی کرسی نہیں، ادارے مضبوط ہوں گے کیونکہ ادارے کمزورہوں گے تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔ آج صدر وزیراعظم، پارلیمنٹ اور اپوزیشن سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کی منظوری کے بعد ساری توجہ عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہوگی۔ ملک میں تعلیم، انصاف اور صحت کی سہولیات عام کردیں گے۔ صوبے عوام کو خوشحال بنانے کے لئے وفاقی حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا،جمہوریت کے اثرات ہزارہ کے عوام تک بھی پہنچنا چاہئیں۔ حکومت ہزارہ کے عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے سرحد حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ہزارہ کے عوام کے ساتھ مذاکرات کرے اور صوبے کے نام کے معاملے پر ان کے تحفظات کا معاملہ زیربحث لایا جائے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف وسیم سجاد نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری پر پارلیمنٹ اور آئینی اصلاحات کمیٹی مبارک باد کی مستحق ہے، اب حکومت کو عوامی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دینی چاہیے تاکہ عوام کا جمہوریت پر اعتماد مکمل طور پر بحال ہو سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن