پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے تعاون کریں گے : ہارون لورگٹ

کراچی (سپورٹس رپورٹر + ریڈیو مانیٹرنگ + اے ایف پی) آئی سی سی ٹونٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی مختلف ممالک کا سفر طے کرتے ہوئے آج پاکستان پہنچ رہی ہے جہاں کراچی میں عالمی کرکٹ گورننگ باڈی کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگٹ ایک تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کریں گے جس کے بعد میڈیا کانفرنس ہوگی جس میں قومی ٹونٹی 20 کپتان شاہد آفریدی اور چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ بھی ہمراہ ہوں گے۔کراچی کے فائیو سٹار ہوٹل میں اس تقریب کے لئے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ گزشتہ برس سری لنکن ٹےم پر لاہور میں دہشت گردی کے حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بےرون ملک سے کرکٹ سے متعلق کوئی اعلیٰ شخصےت پا کستان آ رہی ہے ۔ آئی سی سی چےف ایگزےکٹےو کے دورہ پاکستان کے بارے میں بتاتے ہوئے پی سی بی کے چےف آپرےٹنگ آفےسر وسیم باری کا کہنا تھا کہ ٹرافی کی تقرےب رونمائی سے ہٹ کر بھی ہارون لورگٹ اور اعجاز بٹ میں ملاقات متوقع ہے جس میں انٹرنےشنل کرکٹ کی پاکستان میں بحالی کے بارے میں بات چےت ہو گی، اس کے علاوہ ہارون لورگٹ سے پی سی بی کے چےئرمےن آئندہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کرےں گے۔ وسےم باری کا ایک غےر ملکی کرکٹ وےب سائٹ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئی سی سی کے چےف اےگزےکٹےو سے چےئرمےن پی سی بی کی ملاقات نہایت اہم نوعےت کی ہو گی۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنےشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے آئی سی سی کی ٹاسک فورس کے حوالے سے بھی ہارون لورگٹ سے بات چےت ہو گی۔ وسےم باری نے کہا کہ آئی سی سی پاکستان میں بےن الاقوامی میچز کرانے کے حق میں ہے اور اب ایم سی سی نے بھی پی سی بی کو سپانسر فراہم کرتے ہوئے مزید تعاون کی ےقےن دہانی کرائی ہے۔ ہارون لورگٹ کا پاکستان میں انٹرنےشنل کرکٹ کی بحالی کے بارے میں کہنا تھا کہ پی سی بی سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹےم تےنوں فارمےٹ میں اچھا کھیل پیش کررہی ہے اور یہ بدقسمتی ہے کہ ٹونٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹےم ہوم گراﺅنڈ پر انٹرنےشنل کرکٹ کھیلنے سے محروم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دورہ پاکستان کے بعد آئی سی سی کی آئندہ ہفتے ہونے والی مےٹنگ میں اس حوالے سے پی سی بی کی ہر ممکن مدد کرےں گے کہ یہاں بھی انٹرنےشنل کر کٹ منعقد ہو سکے۔ ہارون لورگٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹےم اور ورلڈ الیون کے درمےان محدود اوورز کے مےچز کرنے کی تجوےز زیر غور ہے۔

ای پیپر دی نیشن