اجلاس میں ویلیوایڈڈ ٹیکس سمیت مختلف بلزپیش کئے جائیں گے اورنئی قانون سازی کی جائے گی۔ اجلاس کے موقع پرانتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف جام مددعلی نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کوعوام دشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں ویلیوایڈڈ ٹیکس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔