بھارت اوربنگلہ دیش کے سرحدی علاقوں میں طوفان سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد ایک سو سولہ ہو گئی جبکہ ایک لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں ۔

حکام کے مطابق ایک سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے بھارتی ریاست مغربی بنگال ، بہاراور بنگہ دیش کے سرحدی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے ۔ طوفان کے باعث ایک لاکھ سے زائد مکانات تباہ ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پڑے ہیں ۔ طوفان کے باعث درخت گرنے سے اہم شاہراہیں بند ہو چکی ہیں جبکہ علاقے میں مواصلات کا نظام بھی معطل ہے ۔ ریاستی حکام کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے طوفان کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔   

ای پیپر دی نیشن