بینظیر بھٹوقتل کیس تحقیقات اقوام متحدہ کا کمیشن اپنی تحقیقاتی رپورٹ آج سیکرٹری جنرل بانکی مون کو پیش کرے گا۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کی ترجمان عشرت رضوی نے وقت نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم  بےنظیربھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم آج اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو اپنی حتمی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل یہ رپورٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبداللہ حسین کے حوالے کریں گے۔اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے یہ رپورٹ تیس مارچ کوپیش کرنا تھی جسے حکومت پاکستان کی درخواست پرپندرہ اپریل تک موخرکردیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن