دريائے جہلم ميں پانی کے بہاؤ ميں اضافے کے باعث منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے چونتیس اعشاريہ آٹھ پانچ فٹ بلند ہوگئی ہے۔

انڈس ريورسسٹم اتھارٹی کے مطابق منگلا ڈيم ميں قابل استعمال پانی کا ذخيرہ دو لاکھ چھپن ہزارکيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارچھہترفٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد پینتیس ہزارچارسوپچپن کیوسک جبکہ اخراج چھبیس ہزارکیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سواٹہتر فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج چونتیس ہزارکيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد انچاس ہزار پانچ سوکیوسک جبکہ اخراج پینتالیس ہزارآٹھ سوگیارہ کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج میں پانی کی آمد تیس ہزاردو سوآٹھ کیوسک جبکہ اخراج چھبیس ہزاردو سو اکاسی کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد تریسٹھ ہزارچھ سوکیوسک جبکہ اخراج اکسٹھ ہزارچھ سوکیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد پندرہ ہزارچار سو پچانوے کیوسک جبکہ اخراج سات ہزارآٹھ سو پچانوے کیوسک ريکارڈ کيا گيا۔

ای پیپر دی نیشن