اسلام آباد اورراولپنڈی میں لوڈ منیجمنٹ شیڈول،جبکہ فیصل آباد میں ہڑتال کے باعث سی این جی سٹیشن بدستوربند، تاہم لاہور سمیت متعدد شہروں میں سی این جی کی فروخت جاری ۔

سی این جی ایسوسی ایشنز کی ہڑتال کے بعد گزشتہ رات سے ہی ملتان ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ وہاڑی اور دیگر شہروں کے سی این جی اور پیٹرول پمپس کھول دیئے گئے ہیں۔سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ عوامی مشکلات کے پیش نظر کیاگیا ہے ۔ دوسری جانب فیصل آباد میں ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہےجبکہاسلام آباد اورراولپنڈی میں لوڈ منیجمنٹ شیڈول کے تحت سی این جی سٹیشنز بند پڑے ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن