ذرائع کےمطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقےلوٹی میں تخریب کاروں نےاٹھارہ انچ قطرکی گیس پائپ لائن کو دھما کےسے اڑادیاجس سے کنواں نمبر دس کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔دھماکےکےبعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سکیورٹی فورسزنےموقع پرپہنچ تفتیش شروع کردی ہے،دوسری جانب اوجی ڈی سی کی ٹیموں کی طرف سےآگ پر قابوپانےکاکام جاری ہے۔