لاہورہائیکورٹ نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اورامریکہ روانگی کے خلاف دائردرخواست پراٹارنی جنرل آف پاکستان سے جواب طلب کر لیا ۔

Apr 15, 2011 | 05:41

سفیر یاؤ جنگ
امریکی اہلکارکی رہائی اورپاکستان سے روانگی کے خلاف مقامی وکیل کی جانب سےدائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی بریت میں قوانین کو مد نظر نہیں رکھا گیا جبکہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہونے کے باوجود اس کی امریکہ روانگی بھی غیر قانونی ہے لہذا عدالت کیس کو ری اوپن کرنے کے احکامات جاری کرے اورریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے ذمہ دار افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔
مزیدخبریں