قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزیر خزانہ نے تحریری طور پر ایوان کو آگاہ کیا کہ اس وقت بیرونی قرضوں کا حجم ستاون ارب، چھیانوے کروڑ اسی لاکھ ڈالر ہے ۔وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے ایوان کو بتایا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو جون میں حتمی شکل دی جائے گی ایک سوال کے جواب میں وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ بارہ فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے کو آرڈینیشن اتھارٹی برائے افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کے پہلے اجلاس میں فریقین زیر التوا مسائل کے باعث معاہدے پر عمل درآمد میں چار ماہ کی تاخیر پر متفق ہو گئے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ ٹریکنگ سسٹم سمیت کئی امور ابھی تک حل طلب ہیں۔