ڈیم میں پانی کی سظھ ایک ہزار تین سو انہتر فٹ ہے جو کہ ڈیڈ لیول قرار دی جاتی ہے جبکہ ڈیم میں پانی کاقابل استعمال ذخیرہ بھی ختم ہوگیا ہے ۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج پچیس ہزار چھ سو کیوسک ہے ، پانی کی آمد میں مسلسل کمی سےبجلی پیدا کرنے والے چودہ میں سے بارہ یونٹس بند ہوچکے ہیں جس سے ملک میں بجلی کے جاری بحران میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث زرعی بھی پیداوارمتاثر ہونے کا خدشہ ہے