حملہ آوروں کی جانب سے راکٹوں ، بموں اور خود کار ہتھیار وں سے کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو پر اچانک دھاوا بول دیا گیا۔ حملہ آوروں نے علاقے میں قائم ہوٹل پر قبضہ کرکے حساس عمارتوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری شروع کردیا جبکہ کئی حملہ آور پارلیمنٹ کی عمارت میں بھی داخل ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں سات دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی۔حملے والے علاقے میں اقوام متحدہ کے دفاتر سمیت دیگر ممالک کے سفارتخانے اورمتعدد اہم عمارات بھی واقع ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے پارلیمنٹ اورسفارتخانوں کے علاوہ مشرقی افغنستان میں پولیس کے تربیتی مرکز کوبھی نشانہ بنایا جبکہ جلال آباد، پکتیکا اور لوگر سمیت سات مقامات پربھی حملے کئے گئے ہیں۔ طالبان کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔ ۔برطانوی نیوزایجنسی کے مطابق کابل میں حملہ آوروں کا نشانہ امریکی، برطانوی، جرمن سفارتخانے اور نیٹو کا دفتر ہے۔