پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے نواحی علاقہ متنی بازار بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے9 افراد کو شریکرہ سمیت ملحقہ دیگر آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیاگیا ہے اور واقعہ کے دوسرے روز بھی علاقہ میں سوگ کا عالم تھا اور متنی بازار اور اس کے گردونواح میں جزوی طور پر دکانیں بند رہیں جبکہ متنی اوراس کے گردونواح کے علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ تھی اور لوگ گھروں میںمحصور ہو گئے تھے۔ دوسری جانب اس واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شیریکرہ جانے والے فلائنگ کوچ نمبر 2989 کے اوپر پندرہ سالہ نوجوان بیٹھا تھا جو راستے میں متنی موڑ سے آگے اترا تھا اور نوجوان نے فلائنگ کوچ کے اوپر بارودی مواد رکھاتھا جبکہ فلائنگ کوچ میں متنی اور شیریکرہ سے تعلق رکھنے والے امن کمیٹی کے بعض افراد کے قریبی رشتہ دار بیٹھے تھے اور خدشہ یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دہشت گردوں نے انہیں ٹارگٹ کیا تھا۔
پشاور : متنی دھماکہ میں جاں بحق 9 افراد سپرد خاک، دوسرے روز بھی علاقہ میں سوگ کا عالم
Apr 15, 2013