پاکستان کی بقاءکا دارومدار ویلوایڈیشن پر ہے: وفاقی وزیر تجارت

Apr 15, 2013

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل مقبول ایچ ایچ رحمت اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاءکا دار و مدارویلیو ایڈیشن سے ہے۔حکومت برامدات بڑھانے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔خواتین کی معاشی سرگرمیوں میںشمولیت کے بغیر ترقی کی منزل نہیں پائی جا سکتی۔ وفاقی وزیر مقبول رحمت اللہ نے یہ بات دویمن چیمبر کے زیر احتمام دو روزہ نمائش کے دوران کاروباری خواتین کے لئے منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے ورکشاپ منعقد کرنے پر ٹی ڈی اے پی، فرسٹ ویمن بینک، یونیڈو اوراپالموکی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری کو ویلیو ایڈیشن کے فوائد سمجھنے کی ضرورت ہے جس سے انکی پرمصنوعات کی قیمت، مانگ اور اہمیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔انھوں نے کاروباری خواتین پر زور دیا کہ خام مال فروخت کرنے کے بجائے اپنی اشیاءکی قدر بڑھانا سیکھیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت خواتین کی استعداد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں خواتین کے تمام چیمبروں کو مل کر کوششیں کرنا چائیے۔انھوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کا موثر استعمال کاروبار کی کامیابی میں اہم ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں