ملک میں دالوں کی 10 لاکھ میٹرک ٹن پیداوارمتوقع

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں دالوں کی پیداوار 10 لاکھ میٹرک ٹن متوقع ہے جس سے دالوں کی درآمد میں 3 فیصد کمی سے 7.32 ملین ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ دالوں کے درآمدی کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں دالوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے نہ صرف درآمد میں کمی واقع ہوگی بلکہ ملکی پیداوار کی وجہ سے ملک کی مقامی منڈیوں میں دالوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...