ایک سال بیت گیا، ایران پاکستان سے گندم کی درآمد شروع نہ کر سکا

 اسلام آباد (این این آئی) ایران ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پاکستان سے گندم کی درآمد شروع نہ کر سکا دونوں ممالک کے درمیان گندم کی قیمت اور معیار کا معاملہ الجھ گیا۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ سال مارچ میں پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست تبادلے کی تجارت کے تحت دس لاکھ ٹن گندم کی فروخت کا معاہدہ طے پایا تھا، اور اگست2012 سے ایران کو گندم فروخت کرنا تھی تاہم دس لاکھ میں سے پاکستان فروری میں ایک لاکھ ٹن گندم ایران برآمد کر چکا ہے باقی برآمد کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان قیمت اور معیار کا معاملہ حل طلب ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایران پاکستان سے پرانی قیمت پر گندم خریدنے کو تیار نہیں، اور وہ نئی فصل کا انتظار کر رہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ پیسے کی کمی اور امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی حکومت کے بجائے نجی شعبہ پاکستان سے گندم درآمد کر رہا ہے، جس نے بتایا کہ دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستانی گندم کی قیمت دس سے پندرہ ڈالر فی ٹن زائد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...