لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا سیکرٹری تبدیل ہو جانے کی وجہ سے آج پیر چار روز کے وقفے کے بعد دوبارہ ڈائریکٹر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ چار روز قبل ڈی سی جی ایکسائز ہمایوں مظہر کی صدارت میں ڈائریکٹر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر کانفرنس کے انعقاد سے ایک روز قبل سابق سیکرٹری ایکسائز کیپٹن (ر) زاہد سعید کے تبدیل ہو جانے کی وجہ سے وہ ڈائریکٹر کانفرنس کی صدارت میں کم پائے تھے اب نئے سیکرٹری شاہد اشرف تارڑ کے تعینات ہونے پر چار روز کے مختصر وقفے کے بعد آج صبح دس بجے سیکرٹری آفس میں ان کی سربراہی میں ڈائریکٹر کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس موٹر رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس ور دیگر ٹیکسز اکٹھے کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ڈائریکٹرز کانفرنس آج ہوگی
Apr 15, 2013