نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق بان کی مون ان دنوں اقوام متحدہ کی جانب سے غربت کے خاتمے کی مہم میں شریک ہیں۔ اس دوران انہوں نے ملالہ سے فون پر گفتگو کی۔ ریال میڈرڈ کے میچ میں فٹبال کو کک مار کر کھیل شروع کیا اور اوباما کی بیٹیوں کو ٹی شرٹس پیش کیں۔ اقوام متحدہ نے 2000ءمیں 8اہداف حاصل کرنے کا عزم کیا تھا جن میں 2015ءتک غربت کا 50فیصد خاتمہ، صاف پانی کی حفاظت اور فراہمی، بچوں اور ماو¿ں کی اموات میں کمی و دیگر اہداف شامل تھے۔
اہداف کے حصول کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا ہوگا: بان کی مون کا ملالہ یو سف زئی کو فون
Apr 15, 2013