اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سابق وزراءاعظم اور بعض وزراءکو دی گئی غیر معمولی سکیورٹی اور سندھ اسمبلی کی طرف سے اپنے آخری چند گھنٹوں میں وزیراعلیٰ ‘ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو دی گئی تاحیات مراعات کے بلوں کی منظوری پر لئے گئے از خود نوٹس کی (کل) منگل کو سماعت کرینگے۔ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ شق وار جواب دینگے ۔