نگران دور میں پہلا ڈرون، مذمت کی جائے یا نہ، دفتر خارجہ مخمصے کا شکار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) دفتر خارجہ مخمصے کا شکار ہے امریکہ کی طرف سے نگران حکومت کے دور میں کئے گئے پہلے ڈرون حملے کی مذمت کی جائے یا نہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے گذشتہ سیاسی حکومت کے دور میں متعدد مواقع پر دفتر خارجہ نے ڈرون حملوں پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مذمت کی تاہم اکثر حملوں پر سکوت اختیار کرنے کو ہی بہتر سمجھا گیا۔ ایک ذریعہ کے مطابق نگران وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے دفتر خارجہ اہم ایشوز پر پالیسی اور رہنمائی سے محروم ہے۔ بعض افسران کی رائے تھی حملے کی مذمت کی جانی چاہئے تاکہ ملک میں نگران حکومت ہونے کے باوجود ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان کے اصولی موقف کا تسلسل برقرار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...