شہری استعمال کی ڈرون ٹیکنالوجی پر پابندیاں عائد کی جائیں، لوگوں کی پرائیویسی میں خلل پیدا ہو جائےگا: ایرک شمٹ

 لندن (این این آئی) گوگل کے سربراہ ایرک شمٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ شہری استعمال کی ڈرون ٹیکنالوجی پر پابندیاں عائد کی جائیں۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اس سے لوگوں کی خلوت اور تحفظ میں خلل پیدا ہو جائے گا۔ برطانوی اخبار گارڈیئن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغےر ہواباز اڑنے والے جہازوں کے چھوٹے نمونے غلط ہاتھوں میں جا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے دہشت گرد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔


ایرک شمٹ

ای پیپر دی نیشن