کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں 4سالہ بچہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے قلات سٹریٹ سے نامعلوم افراد نے چار سالہ بچے حذیفہ کو اغوا کر لیا تھا جس کی نعش اتوار کو رئیسانی ٹاﺅن کے قریب سے ایک بیگ سے برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچایا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا۔ دریں اثناءبارکھان لیویز نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈالہ ندی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2مغویوں سجاد اور تسنیم کو بازیاب کرا لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ لیویز کے مطابق دونوں افراد کو پنجاب کے علاقے ملتان اور لیاقت پور سے اغوا کرکے یہاں قید کیا گیا تھا۔
کوئٹہ، 4سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل، پنجاب کے 2مغوی بازیاب
Apr 15, 2013