مخالفین کی سازشیں ناکام بنا کر مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئیگی : نوازشریف

Apr 15, 2013

لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی صدارت میں اجلاس میں عام انتخابات میں امیدواروں کے نام پر غور، انتخابی مہم کی تیاریوں کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سمیت پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین بھی شریک تھے۔ بعدازاں میاں نواز شریف سے قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں نوازشریف نے کہاکہ ہم ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے سیاسی میدان میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے ہیں اور عام عام انتخابات میں مخالفین کی تمام سازشیں اور اوچھے ہتھکنڈے ناکام بنا کر مسلم لیگ (ن) عوام کے ووٹوں سے اقتدار میںآئے گی۔کچھ شعبدہ باز نت نئے نعرے لگا کر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن عوام اور نوجوان باشعور ہیں وہ کسی شعبدہ باز کے فریب میں نہیں آئیں گے۔ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے، ہمارا منشور انقلابی ہے اس پر عمل کرکے ہی ملک مےں تبدےلی لائےں گے، ہمارے عوامی منشور کی وجہ سے ملک بھر کے عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہےں، ہم نے پانچ سال پنجاب مےں مثالی کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ تمام صوبوں نے میاں شہبازشریف کی نہ صرف تعریف بلکہ تقلید بھی کی ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح اب ملک کی تقدےد بدل دےں گے اور ہمارا راستہ روکنا کسی کے بس مےں نہےں۔
نوازشریف

مزیدخبریں