تھیٹر ڈرامے سے عارضی کنارہ کشی کی، جلد پرستار ایکشن میں دیکھیں گے:روبی انعم

لاہور (این این آئی) اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ میں نے تھیٹر ڈرامے سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی، بہت جلد میرے پرستار مجھے دوبارہ سٹیج پر دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ اس بات کا اطمینان حاصل رہا ہے کہ میں نے سٹیج پر کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے کسی کی دل آزادی ہوئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ روبی انعم بننے میں مجھے 18 سال لگے اور اس میں میری ماں کی دعاﺅں اور اساتذہ کی تربیت کا بڑا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کوئی سینئر اداکار سامنے آ جائے تو میں انکے احترام میں کھڑی ہو جاتی ہوں اور اس سے دلی سکون ملتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن