لاہور (این این آئی) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل ”کس دن میرا ویا ہووے گا“ پارٹ تھری کی ریکارڈنگ میں حصہ لینے کے بعد واپس لاہور آ گئے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سنگیتا بیگم‘ فیصل قریشی‘ اعجاز اسلم‘ عائشہ خان سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ سیریل کے ہدایتکار افتخار عفی ہیں۔ ذوالقرنین حیدر نے بتایا کہ وہ لاہور میں ایک نئی ڈرامہ سیریل کے سلسلہ میں بھی معاملات طے کر رہے ہیں۔
”کس دن میرا ویاہ ہووے گا“ کی ریکارڈنگ کیلئے ذوالقرنین حیدر لاہور پہنچ گئے
Apr 15, 2013