لاہور (سپورٹس رپورٹر) دوسرا اشرف شوگر گالف ٹورنامنٹ محسن انور نے گراس میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے جیت لیا جبکہ نیٹ کیٹگری میں رضا علی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ محسن انور نے 73 پوائنٹس کے ساتھ گراس میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سردار مراد نے 77 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ نیٹ کیٹگری میں رضا علی نے 69 سکور کے ساتھ پہلی جبکہ تیمور شبیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ لیڈیز میں مسز میمونہ اعظم نے نیٹ میں پہلی، مس تانیہ جاوید نے دوسری۔ گراس میں مسز نورین ملک نے پہلی اور مسز عاصمہ شامی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ویٹرنز کیٹگری کے نیٹ مقابلوں میں جاوید اے ضیا پہلے، پرویز مسعود دوسرے۔ گراس میں بریگیڈئر (ر) فیاض غنی پہلے، اقبال احمد خان دوسرے نمبر پر رہے۔ سینئر کی نیٹ کیٹگری میںاعجاز اے ملک پہلے، شاہد سعید دوسرے نمبر پر رہے۔ گراس کیٹگری میں جاوید اے خان نے پہلی جبکہ عمر فاروق نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ امیچور کیٹگری میں احمد خالد نے نیٹ میں پہلی، سعد محمود نے دوسری، گراس ایونٹ میں ڈاکٹر خرم سعادت نے پہلی اور فاروق اے خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایم ڈی اشرف شوگو ملز کے چودھری خان محمد اشرف تھے نے انعامات تقسیم کئے۔