اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد بلائینڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتما پی اے ایف بلائینڈ کرکٹ ٹرافی 25اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ٹرافی میں 6ٹیمیں حصہ لے گی جن میں اسلام آباد ، پشاور ، کشمیر ، گوجرانوالہ ، اٹک اور راولپنڈی شامل ہیں ، واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 29اپریل کو کھیلا جائیگا۔