گجرات (نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104سے اہم شخصیات نے کوٹھی نواب صاحب میں نوابزادہ مظہر علی خان، نوابزادہ مظفر علی خان، نوابزادہ طاہر الملک، نوابزادہ حیدر مہدی کے ساتھ ملاقاتیں کیں، ق لیگ کے حاجی چوہدری محمد اصغر علی آف گھریرہ نے چوہدری برادران کو چھوڑ کر نوابزادگان سے ملاقات کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ علاوہ ازیں ٹھیکیدار چوہدری محمد بشیر، چوہدری عامر شہزاد، چوہدری امانت علی، چوہدری عدیل، چوہدری آصف علی، چوہدری عارف، چوہدری طالب حسین آف اسمبلی جٹاں نے ق لیگ کو چھوڑ کر نوابزادہ طاہر الملک سے ملاقات کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر نوابزادہ مظفر علی خان نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے دوست احبا ب کو ان کے شایان عزت واحترام دیا جائیگا، نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ ہم نئے شامل ہونے والے اپنے دوستوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے اور انہیں کسی مقام پر مایوس نہیں کرینگے، اس موقع پر نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔