محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں آنیوالےنئےکیسزمیں سے لاہور، ملتان، لودھراں، وہاڑی، چنیوٹ، بھکر، لیہ اور سیالکوٹ میں دو دو کیسز جبکہ جھنگ سے چار، بہاولپور سے پانچ، ملتان اور روالپنڈی سے تین،تین کیسزسامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار سات سو اکتالیس ہوگئی ہے، اور اب تک اکتالیس بچے خسرے کےباعث جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں، جس میں لاہور کے چوبیس بچے شامل ہیں۔
پنجاب بھر میں خسرے کے مزید بیالیس کسیز سامنے آگئے، جس کے بعد جنوری سے اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار سات سو اکتالیس ہوگئی۔
Apr 15, 2013 | 12:46