الیکشن ٹریبونل نے نوازشریف اورشہبازشریف کےخلاف کاغذات نامزدگی منظورکیےجانے کےخلاف تمام اپیلیں خارج کردیں،پرویز مشرف کی اپیل مسترد

Apr 15, 2013 | 20:29

خصوصی رپورٹر

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس خواجہ امتیاز کی سربراہی میں الیکش ٹربیونل نے ذاتی وجوہات پرشریف برادران اورعمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت کر لی تھی،جس کے بعد معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا تھا،الیکشن کمیشن نے تینوں امیدواروں کے

خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے جسٹس ناصر سعید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل تشکیل دیاتھا،نوازشریف کے خلاف حلقہ این اے ایک سو بیس سے مخالف امیدوارسہیل ملک اور شہبازشریف کےخلاف پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی ایک سواکسٹھ سے مخالف امیدوار رانا سجاد افضل اور این اے ایک سوبائیس سے عمران کے خلاف مخالف امیدوار جنید مرتضٰی نے اپیلیں دائر کی تھیںِ،الیکشن ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ اور ق لیگ کی ثمینہ خاور حیات کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے ،این اے ستائیس لکی مروت سے مولانا فضل الرحمان کےخلاف بھی درخواست خارج ہوگئی ہے ،کراچی کے حلقہ این اے دو سوپچاس سے سابق صدر پرویز مشرف کےکاغذات نامزدگی مسترد کے جانےکےخلاف اپیل خارج کردی ،جب کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے.

مزیدخبریں