الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے اکیاون سے نااہل قرار دیدیا۔

جسٹس عبدالرؤف شیخ اور جسٹس مامون الرشید پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی الیکشن ٹربیونل نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے اکیاون سے نااہل قرار دیدیا۔ گوجرخان میگا پراجیکٹس میں کرپشن کے الزامات اور سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی نااہلی کا باعث بنی جبکہ الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کے کاغذات کی منظوری کیخلاف دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے چھپن سے اہل قرار دیدیا۔

ای پیپر دی نیشن