سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے بھارت کی غلامی سے نجات اور آزادی کے حصول کے اپنے جذبے کا واضح اظہار کریں۔سید علی گیلانی ضلع کپواڑہ کے علاقے لالپورہ لولاب میں تحریک حریت جموں و کشمیرکے زیر اہتمام ایک سیرت کانفرنس سے نئی دلی سے ٹیلیفونک خطاب کررہے تھے۔