اسلام آباد سبزی منڈی دھماکہ کی تفتیش میں سو سے زائد افراد شامل

Apr 15, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد سبزی منڈی دھماکے کی  تفتیش میں 100 سے زائد افراد کو شامل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شامل تفتیش افراد کا تعلق راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ شیخوپورہ‘ بورے والا‘ عارف والا‘ کبیر والا سے ہے۔ پولیس نے تفتیش کا دائرہ جنوبی پنجاب سے خیبر پی کے تک بڑھا دیا ہے۔جبکہ وہاڑی سے3آڑھتی چودھری عاشق اور ملک منظور وغیرہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں