خیبر ایجنسی: نیٹو کنٹینرز پر راکٹ حملے، فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق

پشاور (اے ایف پی) پشاور سے 15میل دور خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں 3مقامات پر نیٹو افواج کیلئے سپلائی لیجانے والے کنٹینروں پر فائرنگ کی گئی اور راکٹ داغے جس سے 2کنٹینر الٹ گئے۔ ایک ڈرائیور جاں بحق 3افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے پہلا حملہ پاکستان افغانستان شاہراہ پر سر قمر اور دوسرا علی مسجد کے قریب کیا، فائرنگ سے فوجی سازوسامان تباہ ہو گیا، فرار ہوتے حملہ آوروں کا خاصہ دار فورس سے سامنا ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاصہ دار زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن