خانیوال (نوائے وقت رپورٹ) خانیوال کے علاقے پیرووال میں کمسن طالب علم سے زیادتی اور قتل کا ملزم نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او ایاز سلیم کے مطابق سکول ٹیچر ملزم اسحاق نے چند روز پہلے گیارہ سال کے طالب علم کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ پولیس پارٹی ملزم کا ڈی این اے کرانے لاہور لے جارہی تھی۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس وین کے ٹائر بھی پھٹ گئے۔ ایک اور نجی ٹی وی کے مطابق ملزم اسحاق مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ 5 افراد نے ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی۔ پولیس فائرنگ سے ملزم اسحاق ہلاک ہوگیا جبکہ ساتھی فرار ہوگئے۔