اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پرویز مشرف آئین کی خلاف ورزی پر عدالتوں کاسامنا کر رہے ہیں ٗ مشرف کے مستقبل کا فیصلہ عدالت ہی کریگی ٗ کابینہ میں اختلافات کی خبریں درست نہیں ٗ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رہے، امید ہے اچھے نتائج نکلیں گے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی کابینہ احسن انداز میں کام کررہی ہے اس کے اندر اختلافات نہیں اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان مختلف معاملات پر اختلاف رائے معمول کی بات ہے اور جمہوریت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری ہے امید ہے اچھے نتائج نکلیں گے انہوںنے کہاکہ حکومت نے تمام جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد طالبان کے ساتھ مذکرات شروع کئے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر)پرویز مشرف آئین کی خلاف ورزی پر عدالتوں کا سامنا کررہے ہیںاورپرویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ عدالتیں کرینگی۔
مشرف آئین کی خلاف ورزی پر عدالتوں کاسامنا کر رہے ہیں، فیصلہ عدالت ہی کریگی: شاہد خاقان
Apr 15, 2014