اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں ٹماٹو کیچپ بوتل میں کاکروچ برآمد ہونے پر فرم کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا۔ گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں کیچپ کی بوتل میں کاکروچ کی برآمد ہونے پر صحافیوں نے معاملہ سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو آگاہ کیا تھا۔ جس پر اپوزیشن لیڈر نے شازیہ مری کو واقعہ کی تحقیقات اور سپیکر قومی اسمبلی کو رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔ شازیہ مری نے صحافیوں کے موقف اور پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں کیچپ بوتلوں کی چھان بین کے بعد معاملہ کی رپورٹ ایاز صادق کو بھجوائی تھی جس پر سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا چلانے والی فرم کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا۔