بلوچ علیحدگی پسند تحریک کو بھارت مالی مدد فراہم کر رہا ہے: ثناء اللہ زہری

کوئٹہ (این این آئی) سینئر وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن )بلوچستان کے چیف سردار ثناء اللہ زہری خان نے کہا ہے کہ بھارت صوبے میں علیحدگی پسند تحریک کی فنڈنگ کرتا ہے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ثناء اللہ زہری نے کہاکہ گوادر پورٹ کی ناصرف سیاسی، بلکہ جغرافیائی سطح پر بھی بڑی اہمیت ہے اور اس کو استعمال کے قابل بنانے سے دیگر علاقائی بندرگاہوں کیلئے مدد گاہ ثابت ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کی مالی طور پر مدد کرنے میں بھارت ملوث ہے اگر ساحلی شہر گوادر کی بندرگاہ کو استعمال کے قابل بنادیا گیا تو کچھ دیگر پڑوسی ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور صوبہ میں بدامنی پھیلانے کیلئے اس کی مدد کرسکتے ہیں۔  ثناء اللہ زہری نے کہا کہ گوادر پورٹ کی تعمیر سے چین، وسطی ایشیائی ممالک، افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کی ایک راہ ہموار ہوگی جس سے ملک کی معاشی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔انہوںنے کہاکہ گوادر پورٹ سے ملکی معیشت مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ صوبے میں نوجوانوں کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ساتھ مل کر صوبے میں امن و امان کی صورتحالِ کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی اس وقت تک نہیں آسکتی ہے جب تک یہاں پر امن بحال نہیں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...