پشاور(این این آئی)افغانستان میں امریکی جیل بگرام سے رہائی پانے والے پاکستانی ٹرک ڈرائیور عمران خان نے اپنی حالت زار بیان کرتے ہوئے کہا ہے وہ نو برس تک جیل میں قید رہے اس دوران ان سے بدترین سلوک کیا گیا۔ ابھی بھی 34پاکستانی جیل میں قید ہیں، عمران خان نے کہا وہ اور اس کا ایک دوست 2004 میںاپنے ایک کزن کے عیادت کے لیے پشاور سے خیبر ایجنسی گئے، وہاں ان کی ملاقات سیفو اور لالزیر نامی دو افغان شہریوں سے ہوئی ان کی دعوت پر افغانستان گئے واپسی پر ایک چیک پوائنٹ پر روکا گیا تب ان کی ٹیکسی سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، سیفو اور لالزیر کو تو چھوڑ دیا گیا لیکن اسے اور اس کے دوست کو بگرام جیل پہنچا دیا گیا۔
34پاکستانی ابھی تک بگرام جیل میں قید ہیں: ڈرائیور عمران خان
Apr 15, 2014