اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں بین الاقوامی تعلیمی اداروں ، پرائیویٹ انگلش میڈیم اور سرکاری سکولوں کے تین طر ح کے نظام تعلیم پر کمیٹی کے اجلاس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں گزشتہ 8سال سے کسی بھی کھیل کی قومی ٹیم کا ایک بھی میڈل حاصل نہ کرنا ، فنڈز میں سے ساٹھ فیصد جعلسازی اور چالیس فیصد واپسی کیلئے سالانہ حکومتی جاری کردہ فنڈز میں گھپلوں کو قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیا گیا۔