کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن)لال مسجد کا تنازعہ پرویز مشرف کو اقتدار سے ہٹانے کی ایک بڑی سازش تھی جس کا مقصد عوام کے مذہبی جذبات کو ابھار کر انہیں بغاوت پر آمادہ کرنا تھا۔ یہ بات بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے نوائے وقت سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔