لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک آرٹسٹ نے تیارکئے ہیں ایسے انوکھے دستانے جنہیں پہن کر ہاتھ اور انگلیاں لہرانے سے موسیقی کی دلکش دھنیں وجود میں آئیں گی۔ میوزک کی دھنیں تیار کرنے والی اموجن ہیپ نامی 36سالہ خاتون نے یہ دستانے خاص طور پر ایسے افراد کیلئے بنائے ہیں کہ جو میوزک کے دوران اپنے ہاتھ ہوا میں لہرانے کے عادی ہوتے ہیں۔ وائی فائی اور بہترین ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے میوزک تخلیق کرنے والے ان حیرت انگیز دستانوں کی قیمت 12سو پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔
ایسے دستانے جو لہرائے جانے پر دلکش دھنیں بجائیں
Apr 15, 2014