لندن(بی بی سی اردو) سائنسدانوں نے کائنات کے بڑے اسرار میں سے ایک ’تاریک مادے‘ (ڈارک میٹر) کی تلاش کے پہلے نتائج پیش کیے ہیں۔اینڈیز میں ایک انتہائی طاقتور دوربین کا استعمال کر کے اس گریزاں مادے کا نقشہ تیار کیا ہے۔ اس میں تاریک مادے کے بڑے بڑے حلقے نظر آئے ہیں جو کہکشاو¿ں میں جڑے ہیں۔